وومن ووکیشنل سنٹر لیبر کالونی چارسدہ میں آج ایک روزہ نمائش ہوگی

May 18, 2024

پشاور ( جنگ نیوز )محکمہ محنت خیبر پختونخوا کے زیراہتمام ایک روزہ نمائش آج ہفتہ کے روز لیبر کالونی وومن ووکیشنل سنٹر ضلع چارسدہ میں منعقد ہورہی ہے نمائش کا باقاعدہ افتتاح خیبر پختونخوا کے وزیر برائے محنت فضل شکورخان کرینگے نمائش میں کڑھائی والے کپڑے اور چادریں، جیولری، ہاتھ سے بنے جوتے، کھانے پینے اور تفریحی سٹالز لگائے جائیں گے۔