نفرت یا تنقید مجھے کبھی بھی بدلے میں نفرت یا تنقید کرنے پر مجبور نہیں کرے گی: حازم بنگوار

May 18, 2024

فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے اسسٹنٹ کمشنر حازم بنگوار نے اپنی نئی تصویروں کے ساتھ مثبت پیغام شیئر کیا ہے۔

یاد رہے کہ حازم بنگوار اپنے نت نئے فیشن ایبل پہناووں اور غیر روایتی طرزِ زندگی کے سبب اکثر تنقید کی زد میں رہتے ہیں۔

حال ہی میں جب انہوں نے کراچی میں منعقد ہونے والے ایوارڈ شو کی تقریب میں شرکت کی تو ایک بار پھر اُن کے لباس پر انٹرنیٹ صارفین سمیت معروف شخصیات نے بھی تنقید شروع کر دی تھی۔

اس تنقید پر حازم بنگوار نے سوشل میڈیا پر بھرپور جواب دیا تھا۔

اب حازم بنگوار نے اپنی 3 نئی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جس میں انہوں نے نیلے اور سرخ رنگ کا تھری پیس سوٹ پہنا ہوا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر حازم کا اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں کہنا ہے کہ ’نفرت یا تنقید کی کوئی بھی حد مجھے کبھی بھی بدلے میں نفرت یا تنقید کرنے پر مجبور نہیں کر سکتی۔‘