کراچی میں پانی کے ذرائع اور قدرتی راستوں کے سروے کا حکم

May 19, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے کراچی ڈویژن میں پانی کے ذرائع اور قدرتی راستوں کے سروے کا حکم دے دیا۔جسٹس صلاح الدین پہنور نے نکاسی آب کے نالوں کے بھی سروے کا حکم دے دیا۔ عدالت عالیہ نے حکم دیا ہے کہ شہر بھر کے نالوں کے سروے کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو بھی شامل کیا جائے اور سروے مکمل کرنے کے لئے تمام دیہہ کا رکارڈ اور نقشہ جات کا جائزہ لیاجائے، جسٹس صلاح الدین پنہور نے حکم میں کہا ہے کہ کسی بھی ترقیاتی منصوبے سے نکاسی آب سمیت پانی کے ذرائع متاثر نہ ہوں، اگر ایسا کوئی منصوبہ بنایا گیا تو ذمدار افسر خلاف فوجداری قانون کے تحت کارروائی ہوگی۔