لانڈھی میں جھلس کر 2 سالہ بچی ہلاک

May 19, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) لانڈھی میں جھلس کر 2سالہ بچی ہلاک ہوگئی، تفصیلات کے مطابق قائد آباد تھانے کی حدود لانڈھی دائود چورنگی الکرم کپڑا گلی میں گھر میں 2 سالہ حورین ولد عمران جھلس کر شدید زخمی ہوگئی، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑ گئی۔