اعظم بستی، میٹرک امتحانی مرکز کے باہر جھگڑا، چار طلبا زخمی

May 19, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اعظم بستی میں قائم میٹرک کے امتحانی مرکز کے باہر جھگڑے کے دوران چُھریوں کے وار سے چار طلبا زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق محمود آباد تھانے کی حدود اعظم بستی میں سینٹ پیٹر اینڈ پول انگلش ہائی اسکول میں قائم امتحانی مرکزکے باہر ہفتہ کو نویں جماعت کےپرچے کے بعد نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر 4 طلباء کو جھگڑے کے دوران چُھریوں کے وار سے زخمی کردیا۔