پاکستان کوسٹ گارڈز کا سرچ آپریشن، 2052 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی چرس کے 187 بیگ برآمد

May 19, 2024

کراچی( اسٹاف رپورٹر )پاکستان کوسٹ گارڈز کی انٹیلیجنس ٹیم نےانسداد منشیات اوراینٹی اسمگلنگ مہم کے سلسلے میں ساحلی پٹی میں اسمگلنگ کی روک تھام میں پسنی کے جنرل ایریا زیکو کپر پوسٹ کے شمال مغرب میں سرچ آپریشن کے دوران 2052 کلو گرام اعلی کوالٹی چرس کے 187 بیگ برآمد کر لئے۔