آئی پی ایل میچ کا نتیجہ، ویرات کوہلی اور انوشکا شرما آبدیدہ

May 19, 2024

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

بھارت میں جاری انڈین پریمیئر لیگ اب اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے جہاں ہفتے کو کھیلے گئے میچ کے نتیجے نے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کو آبدیدہ کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہفتے کو کھیلے گئے میچ میں جیت رائل چیلنجرز بنگلور کے لیے پلے آف مرحلے میں جانے کا آخری موقع تھا۔

اس میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور نے دفاعی چیمپئن چنئی سپر کنگز کو 27 رنز سے شکست دے کر پلے آف مرحلے میں آخری پوزیشن حاصل کر لی۔

میچ کا نتیجہ آتے ہی ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ انوشکا شرما خوشی میں اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور دونوں کو مختلف ویڈیوز میں آبدیدہ دیکھا گیا۔

اس موقع پر ویرات کوہلی کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کے مداح بھی انتہائی خوش تھے۔

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی تصاویر اور ویڈیوز کو بھی ان کے مداح سوشل میڈیا پر بہت پسند کر رہے ہیں۔