فائرنگ سے کانسٹیبل زخمی‘ حادثہ میں خاتون اور خنجر کے وار سے شہری زخمی

May 20, 2024

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ نصیر آباد کے علاقہ میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے کانسٹیبل عامر زخمی ہو گیا۔ ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز‘ ایس ڈی پی کینٹ جاوید اقبال مرزا کے ہمراہ ہسپتال پہنچے اور کانسٹیبل کی عیادت کی۔ ڈھوک چوہدریاں کے قریب ٹریفک حادثہ میں خاتون مدیحہ وسیم کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں۔ وسیم اختر نے تھانہ ائرپورٹ کو بتایا کہ اسکی زوجہ خریداری کے سلسلہ میں گزر رہی تھی کہ گاڑی نے ٹکر مار دی۔ ادہر تھانہ بنی کو فطرس گلزار نے بتایا کہ اسے ہیرا اور اقصال نے خنجر کے وار اور لاتوں مکوں سے مار کر شدید زخمی کر دیا۔