ٹریفک حادثات، باپ بیٹے سمیت چار افراد جان کی بازی ہار گئے

May 20, 2024

اسلام آباد ، کوٹلی ستیاں(خصوصی نامہ نگار،نمائندہ جنگ) وفاقی دارالحکومت میں تین افراد ٹریفک حادثات کی بھینٹ چڑھ گئے، اتوار کی صبح روزگار کی تلاش میں نکلنے والے باپ بیٹا ریسکیو 15کے قریب تیز رفتار کار کی زد میں آ کر زندگی کی بازی ہار گئے،پولیس نے حادثے کے مرتکب ڈرائیور احمد رشید کو گرفتار کر لیا ۔متوفین محمد اقبال اور اس کے بیٹے صدام اقبال کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں ۔ دوسرے حادثے میں تیز رفتار ٹرالر نے جی ٹی روڈ پر کلر سیداں کے رہائشی موٹر سائیکل سوار محمد اویس کو ٹائروں کے نیچے کچل دیا ، 80 سالہ بھکاری کو کوٹلی ستیاں کے چورا بازار کے قریب نامعلوم گاڑی والے نے کچل کر مارڈالا ۔