آئیسکو کا بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن ، کریش پلانٹ سر بمہر

May 20, 2024

اسلام آباد(ساجد چوہدری،اپنے نامہ نگار سے) آئیسکو فارمیشنز نے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے بجلی کی ڈائریکٹ سپلائی استعمال کرنے پر کریشن پلانٹ کو سر بمہر کر دیا، ترجمان آئیسکو کے مطابق وفاقی حکومت اور وزیر توانائی پاور ڈویژن سردار اویس احمد لغاری کی ہدایات پر بجلی چوروں کے کے خلاف ائیسکو کے تمام آپریشن سرکلز میں چیف ایگزیکٹو آئیسکو ڈاکٹر محمد امجد خان کی براہ راست نگرانی میں بلا امتیاز کریک ڈاؤن جاری ہے ، اتوار کو ایکسین ٹیکسلا شاہد جدون نے ایس ڈی او ٹیکسلا اور پولیس کے ہمراہ کریش پلانٹ جس کا کنکشن نور زمان کے نام پر ہے اور لوڈ 149 کلو واٹ ہے کو چیک کیا تو کریش پلانٹ کو بجلی کی ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے چلایا جا رہا تھا ڈٹیکشن ٹیموں اور پولیس نے تمام تر ثبوت اکھٹے کرنے کے بعد کریش پلانٹ کا کنکشن کاٹ دیا اور کریش پلانٹ کو سیل کر دیا ، بجلی چوری کرنے پر اویس نامی شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا ،آئیسکو نے بجلی چوری کرنے پر لاکھوں کا جرمانہ بھی عائد کیا ۔