اڈیالہ روڈ پکی تجاوزات کیخلاف آپریشن میں تعطل ، مذاکرات سے حل تلاش کرنے پر غور

May 20, 2024

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)سیاسی دباؤ کے باعث اڈیالہ روڈ پکی تجاوزات کے خلاف آپریشن میں تعطل پیدا ہوگیا ہے۔تاجروں کے احتجاج کے خدشہ کے پیش نظر آپریشن میں وقفہ کردیا گیا ہے۔اور مذاکرات کے ذریعے حل تلاش کیا جارہا ہے۔عارضی تجاوزات کافی حد تک ہٹا دی گئی ہیں۔تاہم رائٹ آف وے پر تعمیرات جو دو فٹ سے پانچ /دس فٹ تک کی ہیں۔ان کو ہٹانے کے کام میں سیاسی آشیر آباد سے غیر اعلانیہ مزاحمت کی جارہی ہے۔