رحیم آباد ندیم آباد اور جہانگیر روڈ پر گیس بندش معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ

May 20, 2024

راولپنڈی (جنگ نیوز) شہر کے گنجان علاقوں رحیم آبادʼ ندیم آبادʼ اور جہانگیر روڈ کی آبادیوں کے مکین گیس کی عدم فراہمی سے مسلسل پریشان ہیں۔ مساجدʼ تعلیمی اداروں اور پبلک مقامات پر عوامی زندگی کی کسمپرسی کی کوئی شنوائی نہیں۔ پاکستان فرینڈز کلب کے صدر یونس شہبازیʼ ڈاکٹر زاہد اعوان اور نسیم احمد رشید نے وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے صورت حال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔