ابراہیم رئیسی، ضیاء الحق سمیت کئی ممالک کے صدور کی فضائی حادثے میں موت

May 20, 2024

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔

ہیلی کاپٹر حادثہ تبریز سے 100 کلومیٹر دور پیش آیا، صدر کے ہیلی کاپٹر کا ملبہ ایک پہاڑی سے ملا تھا۔

آیئے ایک نظر 1940 سے اب تک پیش آنے والے ناگہانی فضائی حادثات و واقعات پر نظر ڈالتے ہیں جن میں مختلف ممالک کے صدور جان کی بازی ہار گئے۔

پیراگوئے کے صدر ہوزیف فیلکس ایس ٹیگریبیا (José Félix Estigarribia) 52 برس کی عمر میں پیراگوئے کے شہر الٹوس میں طیارے کے حادثے میں ہلکا ہوگئے تھے۔ ان کے طیارے کو 7 ستمبر 1940 کو حادثے کا شکار ہوا تھا۔

17 مارچ 1958 کو فلپائن کے ساتویں صدر ریمن میگسیسے (Ramon Magsaysay) 49 برس کی عمر میں فلپائن کے شہر بالمبن سیبو میں طیارے کے حادثے میں ہلکا ہوگئے تھے۔

16 جون 1957 کو برزیل کے صدر نیریو راموس (Nereu Ramos) کا ہوائی جہاز اپنے ہی ملک کے شہر (São José dos Pinhais) میں گر کر تباہ ہوگیا تھا، جس کے نتیجے میں برازیلین صدر 69 برس کی عمر میں ہلاک ہوگئے تھے۔

عراقی صدر عبدالسلام محمد عارف کا ہوائی جہاز 13 اپریل 1966 کو دارالحکومت بغداد میں حادثے کا شکار ہوا تھا، جس کے نتیجے میں عراق کے دوسرے صدر صرف 45 برس کی عمر میں شہید ہوگئے تھے۔

برازیلین فوجی سربراہ اور صدر مارشل ہمبرٹو ڈی ایلنکار کاسٹیلو برانکو (Humberto de Alencar Castelo Branco) کا ہوائی جہاز 18 جولائی 1967 کو برازیل کے شہر فورٹالیزا میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ انہوں نے 1964 کی فوجی بغاوت کے بعد پہلے آمر صدر کی حثیثت سے عہدہ سنبھالا تھا۔

دائیں جانب سے صدر ہوزیف فیلکس ایس ٹیگریبیا،صدر ریمن میگسیسے،صدر نیریو راموس،صدر عبدالسلام محمد عارف،صدر مارشل ہمبرٹو ڈی ایلنکار کاسٹیلو برانکو،صدر رینے بیرنٹوس،جنرل صدر احمد اولد بوسیف،صدر جیمی رولڈوس، صدر سامورا مچل،صدر بورس ٹرائکوسکی،پولینڈ کے صدر لیخ کازنسکی اورسابق صدر سیبسٹین پنیرا