کرکٹر اعظم خان کی ڈالرز سے پسینہ صاف کرتے ویڈیو وائرل

May 21, 2024

اسکرین گریبز

قومی کرکٹ ٹیم کے ابھرتے کھلاڑی اعظم خان اور کپتان بابر اعظم کی مضحکہ خیز ویڈیو وائرل ہو گئی۔

ویڈیو میں سنائی دینے والی باتوں سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کرکٹرز آپس میں ڈالرز پر ایک دوسرے کے ساتھ مذاق کر رہے ہیں۔

اس دوران بابر اعظم جو کہ ویڈیو میں بظاہر نظر نہیں آ رہے، اعظم خان سے مذاق میں پوچھتے ہیں کہ ابّا کیا ہوا؟

جس پر اعظم خان غیر ملکی کرنسی سے چہرہ اور ماتھا صاف کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ بہت زیادہ گرمی وسیم بھائی۔

اس پر سب ہی کرکٹر زور دار قہقہہ لگاتے ہیں۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے جسے کرکٹ شائقین کی جانب سے پسند کیا جا رہا ہے۔

ویڈیو کے کمنٹ باکس میں مداح کرکٹر کی اس گفتگو پر اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔