سابق انٹرنیشنل کرکٹر سجاد اکبر انتقال کر گئے

May 21, 2024

سابق انٹرنیشنل کرکٹر سجاد اکبر 63 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

مرحوم کرکٹر کے بھائی امیر اکبر کا کہنا ہے کہ سجاد اکبر کو دل کا دورہ پڑا جس کے بعد وہ جانبر نہ ہوسکے۔

سجاد اکبر نے 2 انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

سجاد اکبر نے 182 فرسٹ کلاس میچز کھیلے جبکہ وہ لیول فور کوچ تھے اور ڈومیسٹک کرکٹ میں کوچنگ سے منسلک تھے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سابق انٹرنیشنل کرکٹر سجاد اکبر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔