بالی ووڈ کا سب سے کنجوس اداکار کون ہے؟ فرح خان نے بتا دیا

May 22, 2024

بھارتی فلمساز فرح خان ـــ فائل فوٹو

معروف بھارتی فلمساز فرح خان نے بھارتی فلم انڈسٹری کے سب سے زیادہ کنجوس اداکار کا نام بتا کر فلمی شائقین کو حیران کر دیا۔

فرح خان اور انیل کپور جلد ہی نیٹ فلکس کے’دی گریٹ انڈین کپل شو‘میں بطور مہمان شرکت کرتے نظر آئیں گے۔

حال ہی میں اس شو کی نئی قسط کا پرومو سامنے آیا ہےجس میں میزبان کپل شرما شو کے دوران فرح خان سے یہ سوال پوچھتے نظر آتے ہیں کہ ’ سب سے زیادہ کنجوس کون ہے؟ آپ یا انیل کپور؟‘

فرح خان اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہتی ہیں کہ میں ہر کسی کو بتا سکتی ہوں کہ انڈسٹری میں زیادہ کنجوس کون ہے، میری نظر میں انڈسٹری میں صرف ایک ہی شخص سب سے زیادہ کنجوس ہے اور وہ اداکار چنکی پانڈے ہیں۔

اُنہوں نے شو کے دوران چنکی پانڈے کو فون کال کرکے 500 روپے مانگے تو سامنے سے اداکار نے جواب دیا کہ اگر آپ کو پیسے چاہیے تو اے ٹی ایم جائیں۔

چنکی پانڈے کا یہ جواب سن کر فرح خان نے کہا کہ’ 500 نہیں تو کم از کم 50 روپے ہی دے دیں جس پر چنکی پانڈے نے فون پر ٹھیک سے آواز نہ آنے کا ناٹک کرنا شروع کر دیا۔