پاکستانی میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ میشا شفیع نے اپنے گانے ’سچے لوکی‘ کے لیے بھارتی گلوکار تلویندر کے ساتھ اشتراک کرنے کا اعلان کیا ہے۔
میشا شفیع نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نئے گانے کے لیے کروائے گئے فوٹو شوٹ کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔
اُنہوں یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں پنجابی میں لکھا کہ ’اک دوجائی دے نال کھلو کے پھول اینج کھلدے‘۔
گانے کے لیے کیے گئے سورج گرہن کی تھیم پر مبنی فوٹو شوٹ میں میشا شفیغ اور تلویندر ایک دوسرے سے منہ موڑے کھڑے نظر آ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ تلویندر اس سے پہلے بھی کئی پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔
اُنہوں نے 2023ء میں حسن رحیم کے ساتھ ان کے گانے ’وشز‘ کے لیے اشتراک کیا تھا جو اب پاکستان کے 10 سب سے زیادہ اسٹریم کیے جانے والے گانوں میں شامل ہے۔
تلویندر نے اے فیوزک اور علی سومرو کے ساتھ ان کے مشہور گانے ’پل پل‘ میں بھی نظر آئے جو اس سال اسپاٹی فائے پر ملک کا چھٹا سب سے زیادہ اسٹریم کیا جانے والا گانا بن گیا ہے۔