اے این پی کی صوبائی قیادت نے مایوس کردیا خاندان سمیت مستعفی ہوتا ہوں ،میر وائس کاسی

May 24, 2024

کوئٹہ (پ ر)اے اپن پی کے صوبائی سیکرٹری میروائس خان کاسی نےپارٹی قیادت کے رویے سے دل برداشتہ ہوکر 32 سالہ رفاقت ختم کرتے ہوئے خاندان سمیت اے این پی سے مستعفی ہونے کا علان کردیا۔میروائس خان کاسی اس وقت علیل اور کراچی میں زیر علاج ہیں ۔ان کو کینسر تشخیص ہوچکا ہے۔ یہاں جاری ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کوئٹہ سول ہسپتال میں زیر علاج رہا ۔پارٹی کی صوبائی قیادت نے عیادت کرنے کی بھی زحمت نہیں کی بلکہ ایک رہنما ء نے اپنے منشی کو بھیجا جو فوٹو سیشن کرکے چلاگیا ۔کراچی میں علاج کے دوران اے این پی سندھ کی قیادت سے رابط کیا لیکن وہاں سے بھی پارٹی قیادت نے مایوس کیا ۔انہوں نے کہاکہ باچا خان اور ولی خان کی افکار اور نام پر سیاست کرنے والے صرف ذاتی مفادات کا تحفظ کررہے ہیں ۔میرےلیے باچاخان اور ولی خان کی افکار اور نام قابل احترام ہیں ۔لیکن میرا اور میرے خاندان کا آئندہ اے این پی سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔