نالہ لئی ایکسپریس وے کی جگہ ٹرنک سیوریج پراجیکٹ پر کام

May 25, 2024

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے)باخبر ذرائع کے مطابق نالہ لئی ایکسپریس وے اور کچہری چوک ری ماڈلنگ منصوبوں کو کیپ(جہاں ہیں جیسے ہیں روک دئیے گئے)کردیا گیا ۔نالہ لئی ایکسپریس وے کی جگہ ٹرنک سیوریج پراجیکٹ جبکہ کچہری چوک ری ماڈلنگ کی جگہ کچہری چوک وائڈننگ پراجیکٹ پر کام کیا جارہا ہے۔نالہ لئی ٹرنک سوریج کی فزیبیلٹی کی لاگت 48اعشاریہ 90ملین سے بڑھ کر 54اعشاریہ 420ملین روپے ہوگئی جبکہ کچہری چوک وائڈننگ پراجیکٹ کی پی ڈی ڈبلیو پی نے3مئی2024کو 1818اعشاریہ891ملین روپے کی منظوری دی۔ اس بات کا اظہار ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی زیر صدارت ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے اجلاس میں کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سالانہ ترقیاتی پروگرام 2023-2024 کے تحت راولپنڈی میں314 ترقیاتی سکیموں میں سے84غیر منظور شدہ،34 مکمل ہیں۔196 سکیمیں جاری ہیں جن پر کل لاگت کا تخمینہ 200531اعشاریہ031ملین روپےہے۔اب تک اخراجات12568اعشاریہ 057ملین روپے ہیں۔کیپ کئے گئے منصوبوں میں راول جھیل ٹریٹمنٹ پلانٹ کی بحالی و اپ گریڈیشن490ملین روپے بھی شامل ہے۔