کینٹ گریژن میں تعطیلات نہ دیئےجانےپر خواتین اساتذہ سراپا احتجاج

May 25, 2024

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز کینٹ گریژن ڈائریکٹوریٹ راولپنڈی نے اساتذہ کو موسم گرما کی تعطیلات دینے کی بجائے تعلیمی اداروں میں روزانہ آنے کے احکامات جاری کر دیئے جس پر خواتین اساتذہ سراپا احتجاج بن گئیں۔ خواتین اساتذہ کا کہناہے کہ فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز کینٹ گریژن ڈائریکٹوریٹ راولپنڈی نے 22مئی کو 25سے 31جولائی تک موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا تاہم 24مئی کو ڈائریکٹوریٹ نے احکامات جاری کئے کہ اساتذہ کو تعطیلات نہیں دی گئیں جس پر اساتذہ میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی۔ انہوں نے کہا کہ تعطیلات کی وجہ سے سکول وین دستیاب نہیں‘ شدید گرمی میں دور دراز سے ویگنوں میں آنا انتہائی مشکل ہے۔