تنخواہیں بڑھائی جائیں ،پی آئی اے کی نجکاری نہیں ہونے دینگے،،پیپلز لیبر بیورو

May 25, 2024

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پیپلز لیبر بیورو نے خبردار کیا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ہونے دینگے۔ بیورو کے انچارج چوہدری منظور احمد نے کہا ہے کہ پی آئی اے کسی کی ذاتی جاگیر نہیں۔یہ نجکاری کے نام پر پی آئی اے کو کسی لاڈلے کے حوالے کرنا چاہتے ہیں۔ مہنگائی کے تناسب سے ملازمین کی سو فیصد تنخواہیں بڑھائی جائیں۔ انہوں نے یہ بات دیگر راہنماؤں کے ہمراہ نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔پیپلز یونٹی پی آئی اے ایمپلائز کے صدر ہدایت اللہ کا کہنا تھا کہ پی آئی اے ملک کا اثاثہ ہے ، یہ آج بھی منافع میں ہے اور کل بھی منافع میں تھی۔