سیکیورٹی فورسز کا خیبر میں خفیہ اطلاع پر آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

June 16, 2024

فوٹو فائل

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خیبر میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کر کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کے خلاف دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں کسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کےلیے کلیئرنس کا عمل جاری ہے۔