مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس، سروسز چیفس کی قوم کو عید کی مبارکباد

June 17, 2024

فائل فوٹو

مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے تمام پاکستانیوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ مقدس دن بھلائی کیلئے قربانی کے جذبے کو ابھارتا ہے۔

اس مبارک دن پر ہم وطن کی آزادی اور امن کیلئے شہداء اور غازیوں کے مقروض ہیں۔ اس دن پر شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اللّٰہ تعالیٰ پاکستان کو دشمنوں کے مذموم عزائم سے محفوظ رکھے۔