بوری بند لاش کی شناخت ہو گئی

May 27, 2024

کوئٹہ ( اسٹا ف رپورٹر) سٹیلائٹ ٹاؤن سے ملنے والی بوری بند لاش کی شناخت ہو گئی پولیس کے مطابق سبزل روڈ کلی فیروز آباد کے رہائشی خدائے رحیم اور یار محمد نے لاش کی شناخت اپنے بھائی خالقداد ولد نور محمد کے نام سے کر لی مقتول راج کا کام کرتا تھا ۔ہسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد لاش بھائیوں کے حوالے کر دی گئی۔پولیس نے بتایا کہ بھائی کی مدعیت میں مقتول کے سسر اور سالوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقتول نے پانچ سال قبل پسند کی شادی کی تھی جس پر کے سسر اور سالے اسے دھمکیاں دیتے تھے۔