پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئن کے زیر اہتمام کل مظاہرہ ہوگا

May 28, 2024

کوئٹہ(پ ر)پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کے کمپئن کے زیر اہتمام بلوچستان کے مختلف فیڈریشنز ،ٹریڈ یونینز ،ایسوسی ایشنز اور مزدور و محنت کشوں کی تنظیموں کی جانب سے نجکاری،ڈائون سائزنگ ،اصلاحات کے نام پر پنشن کو ختم یا اسے محدود کرنے ،جامعہ بلوچستان،بی ڈی اے ،کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن اور واسا سمیت مختلف محکموں میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی ودیگر مطالبات کے حق میں کل بدھ 29مئی کو دن 11 بجے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیاجائے گا۔