بنگلزئی قبائل تنازع‘سردار کمال اور رئیس رئیسانی ثالث مقرر

May 29, 2024

کوئٹہ( پ ر) بنگلزئی قبیلے کی ذیلی شاخوں میںجاری خونی تنازع کے تصفیہ کیلئے فریقین نے سردار کمال خان بنگلزئی اورنوابزادہ میر رئیس رئیسانی کو اپنا ثالث مقرر کردیا ۔ ثالثین فریقین کے درمیان ایک ماہ کی جنگ بندی کرانے میں کامیاب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بنگلزئی قبیلے کی ذیلی شاخوں بدوزئی کے خیرازئی اور صاحب خان زئی کے درمیان تنازع چلا آرہاتھا جس میں اب تک 6 افراد جاں بحق ہوئے ،گزشتہ روز فریقین نے تصفیہ کیلئے سردار کمال بنگلزئی اورنوابزادہ رئیس رئیسانی کو ثالثین مقرر کیا جس کے بعد ثالثین نے فریقین کے درمیان ایک ماہ کی جنگ بندی کراتے ہوئے تنازع کے پرامن حل کیلئے اپنی کوششوں کا آغاز کردیا۔