مختلف تھانوں کی حدود میں سرچ آپریشن

May 29, 2024

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر )راولپنڈی پولیس نے ضلع کے تین پولیس سٹیشنوں کی حدود میںسرچ آپریشن کئے۔تھانہ صدر بیرونی پولیس نے اڈیالہ روڈ، تھانہ کلرسیداں پولیس نے محلہ معصوم نگر اورتھانہ ریس کورس پولیس نے ڈھوک سیداں اور گردونواح کے علاقوں میں سرچ آپریشن کئے۔ اس دوران 52گھروں، 6کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف،18د کانوں اور 121 افراد کے کوائف نوٹ کئے گئے۔