ہولی فیملی ہسپتال میں پانی کی شدید قلت‘ مریضوں، لواحقین کو مشکلات

May 29, 2024

راولپنڈی (جنگ نیوز) ہولی فیملی ہسپتال میں چار دن سے پانی کی قلت کے باعث مریضوں اور لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ لواحقین کے مطابق انتظامی غفلت کے باعث پینے کیلئے اور واش رومز میں بھی پانی دستیاب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر موٹر خراب ہو گئی ہو تو ٹینکرز کا فوری انتظام کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے ضلعی اور ہسپتال انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔