ریاست مخالف عناصر کشمیریوں سے جذباتی وابستگی سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، شرکاء تقریب

May 29, 2024

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)کشمیر انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشن کے چیئرمین الطاف حسین وانی، عبدالحمید لون، سید منظور احمد شاہ ، عابد عباسی، مجاہد گیلانی اور سردار یاسر الیاس کہا ہےکہ ریاست مخالف عناصر آزاد کشمیر میں پاکستان کی کشمیریوں کے ساتھ جذباتی وابستگی اور جدوجہد کو سبوتاژ کرنے کے خواہاں ہیں۔ اسلامی یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی تسلط کے خلاف اور مظلوموں کی حمایت پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام کا مشن ہے اور ہماری جدوجہد تکمیل پاکستان کی جدوجہد ہے ۔