5 خواتین گرفتار، گٹکا ماوا برآمد

June 02, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گٹکا مافیا کی جانب سے پولیس سے بچنے کے لئے عورتوں اور بچوں کا استعمال کیا جانے لگا۔سعید آباد پولیس نے مبینہ طور پر منشیات فروشی میں ملوث 5 خواتین کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں گٹکا ماوا برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 5 بوروں میں دو ہزار سے زائد پڑیاں گٹکا ماوا برآمد کیا گیا۔