امریکی رکن کانگریس کے خطاب کے دوران بیٹے کی شرارتیں توجہ کا مرکز بن گئیں

June 05, 2024

امریکی کانگریس میں ری پبلکن پارٹی کے رکن کے خطاب کے دوران ان کے بیٹے کی شرارتیں توجہ کا مرکز بن گئیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ری پبلکن پارٹی کے رکن جان روز (John Rose) کی تقریر ان کے بیٹے کی پیار بھری شرارتوں کی وجہ سے دلچسپ اور یادگار بن گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جان روز پیر کو اپنی تقریر میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف آنے والے عدالتی فیصلے پر تنقید کر رہے تھے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ان شرارتوں کا والد کی تقریر یا سیاست سے کوئی تعلق نہیں تھا، سننے اور دیکھنے والوں نے ری پبلکن پارٹی کے رکن جان روز (John Rose) کے کسی الفاظ پر توجہ نہ دی کیونکہ ان کے پیچھے جو کچھ ہو رہا تھا سب کی توجہ اُس پر تھی۔

تصویر: اسکرین گریب

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی ایوان میں اپنے والد کے پیچھے بیٹھا 6 سالہ لڑکا اب سوشل میڈیا پر بھی بہت مشہور ہوگیا ہے۔

بعدازاں جان روز نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کو کیمرے میں دیکھ کر چھوٹے بھائی کے لیے مسکرانے کا کہا تھا۔