• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سزا یافتہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کیس کے ریکارڈ کا اجرا شروع

امریکی محکمہ انصاف نے سزا یافتہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کے کیس کا تحقیقاتی ریکارڈ جاری کرنا شروع کردیا۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل ٹوڈ بلانچی نے تحقیقاتی ریکارڈ جاری کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ کے روز کئی لاکھ دستاویزات جاری کی گئیں اور آنے والے ہفتوں میں بھی کئی لاکھ مزید دستاویزات جاری کی جائیں گی۔

توقع کی جاتی ہے کہ فائلوں سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت اعلیٰ پروفائل بزنس ایگزیکٹیو، مشہور شخصیات اور سیاست دانوں کے ساتھ بدنام فنانسر کے نام سامنے آئیں گے۔ 

ایپسٹن کے قریبی ساتھی صدر ٹرمپ کئی ماہ تک کیس کا ریکارڈ پبلک نہ کرنے کے لیے لڑتے رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید