• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈھاکہ یونیورسٹی، شیخ مجیب ہال کا نام ’شہید عثمان ہادی ہال‘ رکھنے کا مطالبہ

کراچی (رفیق مانگٹ) ڈھاکہ یونیورسٹی کے شیخ مجیب الرحمن ہال کا نام تبدیل کر کے اسے شہید عثمان ہادی ہال رکھنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یہ مطالبہ ہال یونین کے رہنماؤں کی جانب سے سامنے آیا ہے، ہال کے گیٹ پر ’شہید عثمان ہادی ہال‘ کا بینر آویزاں، طلبہ کی اکثریت کا مطالبے کے حق میں ووٹ ، ہال یونین کے نائب صدر کا کہنا ہے کہ ہادی فسطائیوں کے ہاتھوں شہید ہوئے، وہ اس وقت دہلی میں چھپے ہوئے ہیں۔ جمعہ کے روز ہال کے مرکزی دروازے پر شہید عثمان ہادی ہال کے نام کا بینر آویزاں کیا گیا۔ہال یونین کے نائب صدر محمد مسلم الرحمٰن نے کہاشریف عثمان ہادی بھارتی جارحیت کے خلاف لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔جن فسطائیوں کے ہاتھوں ہادی بھائی شہید ہوئے، وہ اس وقت دہلی میں چھپے ہوئے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید