کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی وزیر گری راج سنگھ نے ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا مسلم خاتون کا حجاب نوچنے کے تنازع کا ایک بار پھر دفاع کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ نتیش کمار نے کچھ غلط نہیں کیا، متاثرہ خاتون جہنم میں جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ نوکری کے لیے اپائنٹمنٹ لیٹر لینے کے وقت شناخت کی تصدیق کے لیے چہرہ دکھانا ضروری ہوتا ہے اور بھارت کوئی اسلامی ملک نہیں۔