فیروز خان کی دوسری شادی پر والدہ خوشی سے نہال: ڈانس ویڈیو وائرل

June 06, 2024

---فائل فوٹوز

معروف اداکار، گلوکار و یوٹیوبر فیروز خان کی دوسری شادی کے منظر عام پر آنے کے بعد ان کیتقریبات سے تصویریں اور ویڈیوز مستقل شیئر کی جا رہی ہیں جوسوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا خوب مرکز بنی ہوئی ہیں۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر فیروز خان کی دوسری شادی سے ایک اور ویڈیو وائرل ہے جس میں اداکار کو اپنی نئی نویلی دلہن کو گھر لاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس ویڈیو میں فیروز خان کی والدہ کو بھی دیکھا جا سکتا ہے جو نئے نویلے جوڑے کا پُرتپاک استقبال کر رہی ہیں، وہ اس شادی سے بے حد خوش نظر آرہی ہیں۔


اس خوبصورت ویڈیو میں فیروز خان کی والدہ کی خوشی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کا ایک بار پھر گھر بسنے پر پھولے نہیں سما رہی ہیں۔

واضح رہے کہ فیروز خان نے پہلی شادی 2018ء میں علیزا سلطان سے کی تھی جس کے بعد اس جوڑی کے ہاں 2019ء میں بیٹے کی پیدائش اور 2022ء میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

بیٹی کی پیدائش کے بعد ہی سے فیروز خان اور علیزا کے درمیان علیحدگی ہو گئی تھی۔

علیزا سلطان نے فیروز خان پر تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا تھا۔