چکوال: موٹروے پر حادثہ، 6 افراد جاں بحق

June 10, 2024


کلرکہار سالٹ رینج میں گیس باوزر ڈیوائڈر توڑ کر مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا کر کھائی میں گرگیا، حادثے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

موٹروے پولیس کے مطابق تصادم کے بعد مخالف سمت سے آنے والی گاڑی اور گیس باؤزر گہری کھائی میں جا گرے۔

موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ گیس باؤزر کا بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، گیس باؤزر ڈیوائڈر توڑ کر مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکرایا اور گاڑی کو گھسیٹا ہوا گہری کھائی میں گر گیا

پولیس ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی کار میں ایک ہی فیملی کے 4 افراد سوار تھے ،جن میں ایک بچہ بھی شامل تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق چاروں افراد کی لاشیں آگ لگنے سے جھلس گئی ہیں۔