سینٹرل جیل کراچی میں مختلف کورس کرنیوالے قیدیوں کو اسناد دی گئیں

June 27, 2024

فائل فوٹو

سینٹرل جیل کراچی میں کمپیوٹر ٹریننگ اور لینگویج کورس کرنے والے قیدیوں کو اسناد دینے کی تقریب ہوئی، جس کے مہمان خصوصی وزیر جیل خانہ جات سندھ علی حسن زرداری تھے۔

انگلش، چینی زبان سیکھنے والے اور کمپیوٹر کے مختلف کورسز کرنے والے قیدیوں کو اسناد دی گئیں۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئےعلی حسن زرداری نے کہا ہے کہ ان شاء اللّٰہ پورے سندھ کی جیلوں میں یہ پروگرام شروع کروائے جائیں گے۔

علی حسن زرداری کا کہنا ہے کہ بہت سی جیلوں میں سولر سسٹم لگ گیا ہے یہاں بھی لگوائیں گے، ٹھٹھہ کی جیل جلد کھولیں گے۔