ریلوے پولیس کے اہلکاروں کی ایمانداری اور فرض شناسی

June 27, 2024


ریلوے پولیس لاہور ڈویژن کے اہلکاروں نے ایمانداری کی مثال قائم کر دی۔

ترجمانریلوے پولیس کے مطابق ریلوے پولیس نے 8 لاکھ روپے سے بھرا قیمتی بیگ اصل مالک تک پہنچا دیا۔

ترجمان نے کہا کہ اے ایس آئی مقصود اور دیگر اہلکاروں کو بیگ فیصل آباد اسٹیشن کے مسافر خانہ سے ملا، بیگ کو چیک کیا تو اس میں قیمتی سامان اور 8 لاکھ روپے موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے پولیس اہلکاروں نے اصل مالک کو تلاش کر کے بیگ اس کے حوالے کر دیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافر محمد شاکر ٹرین میں سوار ہوتے وقت بیگ مسافر خانے میں بھول گیا تھا۔