اے ٹی سی عدالتوں کےتمام جج موبائل میں کال ریکارڈ کرنے والی ایپس رکھیں، جسٹس شاہد کریم

June 27, 2024

فائل فوٹو

لاہور ہائیکورٹ کے جججسٹس شاہد کریم نے کہا ہے کہاے ٹی سی عدالتوں کےتمام جج موبائل میں کال ریکارڈ کرنے والی ایپس رکھیں تاکہاگر کوئی ایسی فون کال آئے تو اسے رکارڈ کیا جائے۔

لاہور ہائی کورٹ میں اے ٹی سی سرگودھا کے جج کو مبینہ ہراساں کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

جسٹس شاہد کریم نے ازخود نوٹس کو رٹ پٹیشن میں تبدیل کرتے ہوئے کہا کہ میں اس کیس میں پراسیکیوٹر اور عدالتی معاون مقرر کروں گا۔

وفاقی حکومت کےوکیل نے کہا کہ اگر ہمیں پتہ چلے کسی نے جج سے ملنے کی کوشش کی تو ہم تفتیش کے لیے تیار ہیں۔

جس پر جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ عدالت ہدایت جاری کرے گی آئی ایس آئی اور آئی بی سے متعلق وزیرِ اعظم ذمے داری اٹھائیں، اس کے بعد بھی کچھ ہوا تو ہم براہ راست وزیرِ اعظم سے پوچھیں گے، وزیرِ اعظم کو ذمے داری لینا ہوگی، آئی بی اور آئی ایس آئی وزیرِ اعظم کے ماتحت ہیں۔

جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ آئی جی پنجاب کو ہدایت کی جائے گی آئندہ راستے بند کرنے پر جج سے مشاورت کے بعد قدم اٹھایا جائے، آئی جی پنجاب اس بارے میں تمام پولیس افسران کو ہدایت جاری کریں۔

لاہور ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت جولائی کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ جسٹس شہزاد احمد نے سپریم کورٹ تقرری پر کیس جسٹس شاہد کریم کی عدالت میں بھیج دیا تھا۔