اونٹ گاڑی میں پھنس گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

June 11, 2024

اونٹ کے گاڑی میں پھنسنے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، بھارتی ریاست راجستھان میں ڈرائیور نے گاڑی اونٹ سے ٹکرا دی جس کے بعد گاڑی کا شیشہ ٹوٹ گیا اور اونٹ گاڑی میں پھنس گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ ہفتے کی رات پیش آیا جب ڈرائیور کو رات کے اندھیرے میں سڑک پر اونٹ نظر نہیں آیا اور گاڑی اونٹ سے ٹکرا گئی۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد کرین کی مدد سے اونٹ کو گاڑی سے باہر نکال لیا گیا ہے اور اس کا علاج جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق، اس واقعہ میں گاڑی کا ڈرائیور بھی معمولی زخمی ہوا۔