نقصاندہ ماحولیاتی اثرات کم کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے،نسیم الرحمان

June 14, 2024

کوئٹہ(خ ن) صوبائی مشیر کلائمنٹ چینج و ماحولیات نسیم الرحمن خان ملاخیل نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق محکمہ تحفظ ماحولیات شہریوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے اور نقصان دہ ماحولیاتی اثرات کو کم اور ختم کرکے ایک پائیدار مستقبل بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائے گا۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے ضلعی آفس لورالائی کے ملازمین سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان انوائرمینٹل پروٹیکشن ایکٹ 1997 کے تحت نیشنل انوائرمنٹل کوالٹی اسٹینڈرڈز اور دیگر ضوابط کے نفاذ کیلئے ہر ممکن کوشش کریں۔ انہوں نے کہا کہ فضائی آلودگی اور شور کی آلودگی کے لیے معیار اور مقداری معیارات کو نافذ کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہوگا۔ انہوں نے انوائرمنٹل انسپکٹرز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ قلعہ سیف اللہ ،ژوب ،مسلم باغ و دیگر متعلقہ علاقوں میں قائم مائنز، برکس بھٹوں ،سرکار ی و نجی ہسپتالوں، کلینک و لیبارٹریوں کو روزانہ کی بنیاد پر معائنہ کرکے ہفتہ وار رپورٹ ڈی جی آفس میں جمع کرائیں اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔