بلوچستان کے جنوبی اضلاع میں موسم شدیدگرم رہے گا

June 24, 2024

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں اتوار کو موسم گرم اور خشک جبکہ کوئٹہ ،ژوب، بارکھان اور گردونواح میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34، گوادر 35 ،قلات 32، تربت 46، سبی 42 اور نوکنڈی میں 43 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا آج پیرکو بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہےگا۔