کوئٹہ کے شہری بجلی اورگیس کی سہولت سے محروم ہیں‘ غلام نبی مری

June 24, 2024

کوئٹہ(پ ر) بی این پی کوئٹہ کے ضلعی صدر غلام نبی مری نےپارٹی ضلع کوئٹہ کے سوشل میڈیا کمیٹی کے رکن غلام مصطفیٰ مگسی اوردولت خان مگسی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ بی این پی نے ہمیشہ محکوم اور پسے ہوئے طبقات کی نمائندگی کرتے ہوئے حقوق کے حصول کی جنگ لڑی ہے جو آج بھی جاری ہے شدیدگرمی میں کوئٹہ میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جبر ہے بدقسمتی سے سریاب اورمشرقی بائی پاس میں رات گیارہ بجے سے صبح 6بجے تک بجلی کی بندش سمجھ سے بالاتر ہے اسی طرح کوئٹہ کے صارفین سوئی گیس کی سہولت سے بھی محروم ہیں اس موقع پر محمد رمضان مری بھی موجود تھے۔