صوبائی بجٹ میں کوئٹہ کو نظرانداز کردیا گیا‘ رحیم کاکڑ

June 24, 2024

کوئٹہ(پ ر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ و دیگر نے بیان میں صوبائی بجٹ کو پسند و نا پسند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ میں کوئٹہ شہر کیلئے کوئی میگا پراجیکٹ نہیں رکھا گیا ، شہر کو مکمل نظر انداز کرکے شہریوں پر مسلط ٹھیکیداروں کو نوازا گیا، مالی سال2024-25کا بجٹ عوام دوست نہیں بلکہ پی ایس ڈی پی 47 کا بجٹ ہے، فارم47 کی پی ایس ڈی پی کسی صورت قبول نہیں ۔انہوں نے کہاکہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں زمینداروں کو قرضے اور200یونٹ بجلی مفت فراہم کریں اوربلوچستان کے عوام کو روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں ، انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف موجودہ حالات میں عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی بلکہ بانی پی ٹی آئی کی قیادت میں ملک اور اس کے عوام کے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھاتے رہیں گے۔