لشکری رئیسانی ودیگر نے سینیٹر عمر فاروق کاسی سے تعزیت کی

June 24, 2024

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سینئر سیاستدان سابق سینیٹر نوابزادہ لشکری رئیسانی کی قیادت میں وفد نے اتوار کو ارباب ہاؤس جاکر عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما نواب ارباب عبدالظاہر خان کاسی کی وفات پر سینیٹر نوابزادہ عمر فاروق کاسی و دیگر سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ، وفد میں سابق وفاقی وزیر میر ہمایوں عزیز کرد ، میر سخی بخش رئیسانی ، لالا یوسف بنگلزئی ، ظفر صدیق ، غفار خان بڑیچ ، حاجی اسحٰق لہڑی ، میر بشیر محمد شہی ، شعیب رئیسانی ، دین محمد رئیسانی ، حاجی منیر بنگلزئی ، ماسٹر مولا بخش پیچوہا ، عابد بنگلزئی ، حاجی وقار خلجی ، منیر رئیسانی ، غلام جان بدوزئی ، غازی خان بدوزئی ، ملک مصطفی کاکڑ ، اسماعیل بازئی ، یاسر کاکا خیل ، شکر خان بدوزئی ، ملک مرتضیٰ کاسی ، غلام علی مینگل ، امداد قمبرانی ، حیدر درانی ، داروخان اچکزئی ، زمرک دمڑ ، ڈاکٹر عبدالصمد بنگلزئی ، عباس لہڑی ، جاوید اعوان ، ملک رشید اعوان ، صبغت رئیسانی ، زاہد پیچوہا ، زبیر رئیسانی ، شوکت نیچاری ، عبدالغفور ناصر ، عبدالغفارسومرو ، بابا رئیسانی ، زین بنگلزئی و دیگر شامل تھے ۔