اوستہ محمد میں ضلعی انتظامیہ کا لائبریری پر قبضہ ختم کرایا جائے،بی ایس او پجار

June 14, 2024

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار) کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری نعیم بلوچ نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اوستہ محمد لائبریری پر مبینہ قبضہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت تعلیم کو اپنی ترجیحات میں رکھتی ہے لیکن اس طرح کا عمل تعلیم کے حصول میں رکاوٹ کا باعث بن رہاہے۔اس کا نوٹس لیتے ہوئے فوری قبضہ ختم کرایا جائے ۔ یہ بات انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ لائبریری پر قبضہ ختم کیا جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہوں گے ۔ انہوں نے صوبائی وزیر صحت سردار زادہ فیصل خان جمالی سے اپیل کی کہ وہ گرلز کالج کے قیام کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔