بیوی اور اس کے پشت پناہ پولیس اہلکار سے بچہ واپس دلوایا جائے،باپ کی اپیل

June 15, 2024

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ کے رہائشی فیصل نواز نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ان کے تین سالہ بیٹے کوان کی اہلیہ اور اس کی پشت پناہی کرنے والے پولیس اہلکار سے ان کے حوالےکرایا جائے ،یہ بات انہوں نے جمعہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ میری بیوی گزشتہ سال نومبر میں گھر سے ناراض ہوکر میرے تین سالہ چھوٹے بیٹے کو ساتھ لیکر چلی گئی اور بروری تھانے میں میرے خلاف رپورٹ درج کرائی جس پر اس وقت کے ایس ایچ او نے مجھے فون کرکے تھانے بلایا اور کئی گھنٹے تک بلاجواز تھانے میں بٹھائے رکھا بعد ازاں شخصی ضمانت پر چھوڑا ۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان کی بیوی کو ایک پولیس اہلکار کی پشت پناہی حاصل ہے۔