خطبہ جمعہ سن کر دل اللّٰہ تعالیٰ کی طرف راغب ہوتا ہے، ظفر صدیق

June 16, 2024

کونٹری سٹی ( نمائندہ جنگ ) المدینہ جامع مسجد ایگل سٹرٹ کے امام و خطیب استاد ممتاز دینی شخصیت حضرت ظفر صدیقی اور علامہ محمد یوسف نے جمعہ کی نماز کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ جمعہ کا دن مومنوں کے لئے عید کے دن کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس بابرکت اجتماع کے موقع پر اللہ تعالیٰ کی عبادت کے علاوہ وسیع پیمانے پر احباب سے ملاقات وتعارف حاصل ہوتا ہے۔ باہمی میل ملاقات سے قومی وجماعتی ضرورتوں کا علم ہوتا ہے۔ جس کے نتیجہ میں قومی مقاصد کے متعلق غوروفکر کرنے کی طرف توجہ مبذول ہوتی ہے اور باہمی تعاون کے مواقع میسر آتے ہیں۔ خطبہ جمعہ میں کئے گئے وعظ ونصیحت کو سن کرانسان کا دل اللّٰہ تعالیٰ کی طرف راغب ہوتا ہے اور اسے رضائے الہٰی کی طرف چلنے کی توفیق ملتی ہے۔مسلمان پر یہ فرض ہے کہ وہ نماز پنجگانہ ادا کرے اور اپنے اخلاق کردار محبت سے اپنا اور اپنے مذہب کانام بلند کریں۔ اس موقع پر ممتاز سماجی شخصیت حاجی مبارک کیانی اور وقار ملک بھی موجود تھے۔