لارڈ قربان حسین اور چوہدری محمد بشیر کی ملاقات، ملکی امور پر گفتگو

June 16, 2024

لوٹن (شہزاد علی) پاکستان پیپلزپارٹی کشمیر فورم برطانیہ کے چیئرمین چوہدری محمد بشیر کے نجی دورہ آزاد کشمیر پاکستان سے واپسی پر لارڈ قربان حسین نے ان سے رہائش گاہ پر جا کر ملاقات کی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ چوہدری محمد بشیر نے بتایا کہ ان کی اس دورہ کے دوران مرکزی لیڈر پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری محمد یاسین سمیت کئی سیاسی رہنماؤں اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی سطح پر آزاد کشمیر کے اندر سخت احساس محرومی پایا جاتا ہے وہاں پر لوگوں کے مسائل حل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔