پرویز رشید اور سعدیہ عباسی کو سینیٹ میں آگے کی نشستیں الاٹ

June 20, 2024

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) سے وابستہ سینیٹر پرویز رشید اور سینیٹر سعدیہ عباسی کو سینیٹ میں آگے کی نشستیں الاٹ کر دی گئیں ،انہیں ایوان بالا میں پانچویں قطار سے دوسری قطار میں نشستیں الاٹ کی گئی ہیں،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف نے دونوںسینیٹر ز کی جمہوریت کیلئے خدمات کو پارلیمانی پارٹی میں سراہا تھا۔